اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر ایئر وائس مارشل مطر علی مطر ال ابدیانی نے حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں کیا۔

اجلاس کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلقہ کئی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے اومان کی رائل ایئر فورس کو ہوا بازی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں حمایت اور تعاون کی پیشکش کی۔

دونوں شخصیات نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔اس سے قبل اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر نے اسلام ااباد میں ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔معزز مہمان کو ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے گاڑد آف آنر پیش کیا۔اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2VbEolF

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے