وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے، سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے جس پر سیاستدانوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/eA8V8J

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے