گلوکارعدنان سمیع جنرل نہیں بلکہ میجر نکلے

 گلوکار عدنان سمیع
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے گلوکار عدنان سمیع کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا تھا جس پر بھارتی گلوکار کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جس شخص کو بھارتی فوج سے بھی زیادہ رگڑا لگا وہ گلوکار عدنان سمیع خان ہیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے انہیں نہ صرف آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیا گیا بلکہ ٹوئٹر پر میجر عدنان سمیع کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا جس کے تحت لوگوں نے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بس جانے والے گلوکار کا خوب مذاق اڑایا۔

پاکستانیوں کی جانب سے جب عدنان سمیع کی ’ خدمات کو خراج تحسین‘ پیش کیا گیا تو انہوں نے بھی ٹوئٹر پر اس کا جواب مزاحیہ اندا ز میں دیا۔

عدنان سمیع خان نے کہا ’ دوستو بہت برا ہوا کہ میرا راز فاش ہوگیا ، میں تو آئی ایس آئی کا ایجنٹ تھا لیکن اب سب ختم ہوگیا، خدا کا اور سی آئی اے، کے جی بی، ایم آئی 6 اور خاد کا شکرہے کہ میں ابھی بھی برسر روزگار ہوں‘۔


عدنان سمیع خان کو سوشل میڈیا پر میجر عدنان سمیع قرار دیا جارہا ہے ۔ گلوکار نے اس کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ میجر کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بن چکے ہیں۔



from تفریح https://ift.tt/2SK7yGl
https://ift.tt/2Tqh1r1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے