
فطرت کو نہ تو دھوکا دیا جاسکتا ہے اور نہ بیوقوف بنایا جاسکتا ہے۔ یہ آپ کی محنت کا انعام آپ کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی پوری قیمت وصول کرلیتی ہے— نپولین ہِل۔
کراچی کی چکاچوند روشنیوں سے دُور کلفٹن کے ساحل پر فروری کی نیم سرد شام بکھر رہی تھی۔ سارے دن رزق کی تلاش میں بھٹکتے تھکے ہارے پرندے ساحلوں کو لوٹ رہے تھے۔
کچھ پرندوں نے ساحلی پٹی کے اطراف لگے خال خال پستہ قد درختوں میں رین بسیرے ڈھونڈنا شروع کردیے تھے۔ اس شام ساحل پر لوگ کم کم تھے اور جو تھے ان کے چہروں کی تھکاوٹ کو سمندری ہوا جذب کر رہی تھی۔
خونچہ فروش اور اونٹ والے گاہکوں کی تلاش میں اِدھر اُدھر آوازیں لگاتے پھر رہے تھے۔ ایک دن قبل میں عین اِسی وقت ہاکس بے کے ساحل پر کھڑا تھا۔
شام کے رنگوں نے کروٹ بدلی اور تاریکی کی سیاہ چادر اوڑھنے لگی۔ میرے سائے نے جسم کا ساتھ چھوڑا، ایک لہر قدموں سے لپٹی اور ایک ٹھنڈا ہوا کا جھونکا مجھے اڑا کے لے گیا۔
from تفریح https://ift.tt/2GI04lK
https://ift.tt/2Nv4eOp
0 تبصرے