اليکشن کميشن کے مطابق 688 اراکین سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے مالی گوشواروں کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائيں۔ سینیٹ کے 104 ممبرز میں سے 61 سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی۔ قومی اسمبلی کے 342 ممبرز میں سے 155 نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی۔ سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پرویز اشرف۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلی کے پی محمود خان اور وفاقی وزرا فواد چوہدری، شفقت محمود، غلام سرور، بیرسٹر فروغ نسیم گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل۔
اليکشن کميشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 113 ممبرز ،سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 81 نے تفصیلات جمع کرائی۔ کے پی اسمبلی میں 124 ممبرز میں سے 43 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 30 ممبرز نے تفصیلات جمع کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں۔
سینیٹ کے 43،قومی اسمبلی کے 187 اور پنجاب اسمبلی کے 258 ممبرز نے تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ سندھ اسمبلی کے 86،کے پی اسمبلی کے 80 اور بلوچستان اسمبلی کے 34 اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔
from پاکستان
http://bit.ly/2Qe1yVm
0 Comments