پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

بھارتی جاسوس طیارہ
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مارگرایا ہے، بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ گرایا تھا، ڈرون ایک کواڈ کاپٹر تھا جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

 



from پاکستان
http://bit.ly/2s8V1Bq

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے