ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے رابطے شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن 10جنوری کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے گی۔
پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں پارٹی سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
from پاکستان
http://bit.ly/2RvHBhc
0 Comments