مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کے دوران علیم خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا اور آصف علی زرداری کی سندھ کارڈ کھیلنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
پنجاب کے سینئر وزیر نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ہی کچا چٹھا کھل گیا اور وہ جے آئی ٹی کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے بغلیں جھانک رہے ہیں۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خوشی منائیں کہ اُن کے علی بابا اور چالیس چور قابو آ گئے اور اب شریف برادران آصف زرداری کے لیے بھی ایک بیرک کا بندوبست کرلیں۔
یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے اور اس کی روشنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد سندھ میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کو تبدیل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
from پاکستان
http://bit.ly/2EWdSZ1
0 Comments