بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل باجودہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کنگ ژوآنو کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کنگ ژوآنو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیرِ خارجہ کنگ ژوآنو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت، علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تمام موسموں کے تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2L8zbXA

Post a Comment

0 Comments