قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کو تصدیق کے لیے 24 دسمبر کو ارسال کی گئی تھی جس کے بعد ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو 100 فیصد درست قرار دیا گیا ہے، شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی۔
واضح رہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری پر سوالات اٹھائے گئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈی جی نیب سے اپنی ڈگری میڈیا پر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہزاد سلیم کی ڈگری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی۔
from پاکستان
http://bit.ly/2AmvGZw
0 Comments