عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے پر بھی زوردیاکہ اسرائیل اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے تاکہ آزادفلسطینی ریاست کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اس المیے کاخاتمہ کیاجائے اور پورے خطے میں امن اور بقائے باہمی کی امید پیدا کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اس امریکی قرارداد کی مخالفت کرنے والے رکن ملکوں میں شامل ہوگا جس میں اسرائیلی علاقے میں بارہا راکٹ فائر کرنے اور دیگر کارروائیاں کرنے پرحماس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی سطح پر متفقہ اصولوں پرمبنی ایک مستحکم ، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے والی دارالحکومت القدس الشریف ہی مشرق وسطی میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اوراس کا کوئی متبادلہ نہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2DRrbsx
0 Comments