بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی چاہتے ہیں: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کا تختہ الٹنے جارہے ہیں،ہم سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی چاہتے ہیں گورنر راج نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم حکومت کا تختہ الٹ رہے ہیں، ہم میں سے کسی نے نہیں کہا کہ گورنر راج لایا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ بلاول آپ کے ابو حکومت نہیں گراسکے تو آپ کیسے حکومت گرائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس اسکینڈل میں اصل متاثرین سندھ کےعوام ہیں، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں خرچ ہوتا رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کیے گئے انکشافات سے ایسا محسوس ہوا کہ سندھ حکومت میں بیٹھے ہوئے صوبائی حکومت کو نجی کمپنی کی طرح چلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کا طریقہ ہے کہ ہم کرپشن کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف مقدمہ ہم نے شروع نہیں کیا یہ مقدمہ 2015 میں ایک نظام کے تحت شروع ہوا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2016 میں چوہدری نثار صاحب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایک ہی اکاؤنٹ سے آیان علی اور بلاول ہاؤس کے بل ادا ہوئے یعنی یہ معاملہ 2016 سے ہی وفاقی حکومت اور ایف آئی کے علم میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ملنے والا پیسہ، ہسپتالوں میں خرچ ہونے والا پیسہ، سندھ کے صںعتی مراکز کو دیا جانے والا پیسہ مختلف اکاؤنٹس سے ہوتا ہوا زرداری صاحب تک پہنچا۔

وفاقہ وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت سے یہ فرق آیا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی سیاست کا زمانہ ختم ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز 2016 سے ن لیگ کی حکومت کے علم میں تھی اسے کیوں سامنے نہیں لایا گیا، چوہدری نثار اس وقت وزیر داخلہ تھے وہ بھی اس معاملے پر جواب دہ ہیں۔



from پاکستان
http://bit.ly/2BTpLv3

Post a Comment

0 Comments