بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دورہ جنوبی افریقہ میں دو وکٹ کیپرز بھیجنے کا فیصلہ

 قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رضوان
پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کے ساتھ دو وکٹ کیپرز بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قواعد کے تحت 15 رکنی ٹیم نے جانا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی طرف سے ایک اضافی کھلاڑی کی شمولیت کی اجازت ملنے کی صورت میں رضوان 16ویں کھلاڑی کے طورپر ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی رضوان کی شمولیت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیاہے، سلیکٹرز محمد رضوان کی قومی اے ٹیم کی جانب سے بیٹنگ اور وکٹوں کے پیچھے کارکردگی سے بہت خوش ہیں، وہ اب تک 649 رنز کے ساتھ 20 کیچز بھی وکٹوں کے پیچھے پکڑ چکے ہیں، محمد رضوان کی فٹنس بھی بہت متاثر کن ہے، جس پر تمام سلیکٹرز انہیں ایک بارپھر ملک کی نمائندگی کا موقع دینے کے حق میں ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ وکٹ کیپر بلے باز بیٹنگ لائن میں بھی خاصے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے واحد ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں نومبر 2016 میں کھیلا تھا،جس میں وہ صرف 13 رنز تک محدود رہے، رضوان اب تک 25 ایک روزہ میچز اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف آخری بار ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

محمد رضوان ان دنوں قومی اے ٹیم کے ساتھ ایشیا ایمرجنگ کپ کے لیےاعلان کردہ قومی ایمرجنگ ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ میں ایک تین روزہ پریکٹس میچ ، تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔



from کھیل https://ift.tt/2zBKaEt
https://ift.tt/2P8ukWR

Post a Comment

0 Comments