بعض افراد سردیوں میں جلد خشک، بال روکھے اور ہونٹ پھٹنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خشک اور ٹھنڈا موسم ہونٹوں کو بھی خشک بنادیتا ہے جس سے ہونٹ پھٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔
ایسے میں اپنی جلد کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کا خیال رکھنا بھی بےحد ضروری بن جاتا ہے، کیوں کہ پھٹے ہوئے ہونٹ آپ کی شخصیت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
اپنے ہونٹوں کا خیال رکھنے کے لیے بھی آپ کو کسی مہنگی پروڈکس خریدنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لیے آپ کے کچن میں ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جو اس مسئلے میں مدد دے سکتی ہیں۔
سردیوں میں ہونٹوں کا خیال رکھنے کی چند ٹپس
1- ہونٹوں کو تھوک سے گیلا کرنا سب سے بڑی غلطی ہے، اس سے یہ مزید خشک ہوتے ہیں۔
2- اگر ہونٹوں کا خیال نہ رکھا جائے تو انفیکشن ہوجانے کا خطرے ہوتا ہے۔
3- ہمیشہ ہونٹوں پر بام رات کو سونے سے قبل لگائیں، ہونٹوں کو ٹھیک ہونے کا وقت دیں۔
4- ہونٹوں پر بھی سن اسکرین لوشن لگائیں۔
5- ویسے تو سردیوں میں زیادہ پیاس نہیں لگتی لیکن زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں۔
سردیوں میں ہونٹوں کے لیے گھریلو ٹوٹکے
ایلو ویرا (کوار گندل)
ایلوویرا کا پودا آسانی سے مل جاتا ہے، اس میں موجود گودا اپنے ہونٹوں پر لگائیں تاکہ یہ نرم رہیں۔
گھی
خشک ہونٹوں پر گھی کی ایک بوند بھی کمال دکھا سکتی ہے، رات کو سونے سے قبل ہونٹوں پر نرمی رہنے کے لیے گھی لگائیں۔
شہد
شہد خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے مددگار غذا ہے، گلسرین کے ساتھ شہد ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
چینی
چینی ہونٹوں پر اسکرب کی طرح کام کرتی ہے، جو خراب جلد کو بھی صاف کرتی ہے۔
ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کو ہونٹوں پر سونے سے قبل لگاکر چھوڑ دیں، یہ خشکی کو ختم کرکے انہیں نرم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
from صحت https://ift.tt/2KHqZxa
https://ift.tt/2AEMCtI
0 Comments