حکومت نے پہلے سو روزمیں ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا: علی محمد

علی محمد
پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمد نے کہاہے کہ حکومت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کر قومی معیشت مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دورے انتہائی کامیاب رہے اور حکومت کو سعودی عرب ،چین اورمتحدہ عرب امارات کے دوروں سے معاشی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

علی محمد نے کہاکہ حکومت کوملک کی برآمدات اورتجارتی حجم کے فروغ سمیت موخر غیرملکی ادائیگیوں کو منظم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے سو روزمیں ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2TKmMwL

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے