سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے

بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو
بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت کے لیے خط لکھا ہے۔

 کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کے حوالے سے ایک امید ہے، سکھ قوم جو دربار صاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنا چاہتی ہے اس کے لیے بھی کرتارپور کوریڈور ایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2DUSQtn
سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے https://ift.tt/2S6U73s

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے