دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اننگز کے آغاز میں پہلے بیٹنگ کرنے کا سرفراز احمد کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور صرف 25 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق 9، 9 رنز بنانے کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور اظہر علی کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
کھانے کے وقفے کے بعد بھی ان دونوں کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دونوں کھلاڑیوں خصوصاً حارث کا انداز حد سے زیادہ دفاعی اور محتاط تھا جس کے سبب پاکستانی ٹیم کی رنز بنانے کی رفتار انتہائی سست ہو گئی۔
دونوں بلے بازوں نے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ تو نہ گرنے دی لیکن اس دوران رنز بھی معیاری رفتار سے نہ بنا سکے جس کے سبب وکٹ نہ گرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم پر دباؤ قائم نہ ہو سکا۔
from کھیل https://ift.tt/2S9CNL4
https://ift.tt/eA8V8J
0 تبصرے