ایشین گیمز: ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا میڈل جیت لیا
انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ایشین گیمز ہاکی کے میں تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے ے بعد 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے آکاش دیب اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے چوتھے کوارٹر میں کیا اور پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یوں بھارت نے کانسی کا میڈل جیت لیا۔ فائنل میں ملائشیا کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہو گا۔



from کھیل https://ift.tt/2wvdUS0
https://ift.tt/2wApvhQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے