
جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری، غاصب فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو سو چالیس فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں دو سو چلایس فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی ہیں۔
گذشتہ تئیس ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو اسی سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا انیس ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت بھی کر رہا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Pt8sGh
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے240 فلسطینی زخمی https://ift.tt/2ouIM0A
0 تبصرے