اس دن یہ عہد دہرایا جاتا ہے کہ محنت کش قومی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نیک نیتی اور ایمان داری سے ادا کرے گا اور آجر ریاستی و غیر ریاستی، ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائے گا۔
پاکستانی معاشرے میں آجر اور اجیر کا رشتہ رحمتِ عالم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر استوار ہے کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے لہٰذا اس کا حق پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کردیا جائے جو محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں ایک شاندار معاہدے کا سنہری اصول ہے۔ میں آج کے دن کی مناسبت سے نہ صرف اپنی قوم بلکہ عالمی برادری کو یہ بتاتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی تمام تر پالیسیاں اسی سنہری اصول پر استوار ہیں جن کا تحفظ ریاست کا آئین کرتا ہے۔ یہی جذبہ تھا جس کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے اپنے حالیہ بجٹ میں بھی وطنِ عزیز کے محنت کشوں کے معاوضوں میں معقول اضافے کی تجویز رکھی ہے جو اس شعبے کی ترقی اور بہبود کے لیے ہماری پالیسیوں کا عملی اظہار ہے۔
صدر مملکت نے کہا حکومت وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کے لیے اندرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے حل اور بہبود کے لیے بھی کئی منصوبوں پر کام کررہی جن کی ترسیلات زر قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے محنت کش اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ان شااللہ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہایکم مئی ترقی میں مزدوروں کے کردار کے اعتراف کا دن ہے، صحت مند، خوشحال، تعلیم یافتہ کارکن ہی ملک کو ترقی سے ہمکنار کر سکتے ہیں، حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، شکاگوکے محنت کشوں کی قربانی تاریخ کااہم باب ہے،آجراوراجیرملکی ترقی میں شراکت دار ہیں، عالمی مسابقت میں جدیدٹیکنالوجی کاحصول ناگزیرہے، محنت کش طبقے کی فلاح وبہبودکیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HH1jOV
https://ift.tt/2I6TMfR
0 Comments