بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شاداب خان کی گھومتی گیندوں پر حریف بیٹسمین چکرا گئے

شاداب خان کی گھومتی گیندوں پر نارتھمپٹن شائر کے بیٹسمین چکرا گئے
شاداب خان کی گھومتی گیندوں پر نارتھمپٹن شائر کے بیٹسمین چکرا گئے، انہوں نے انگلش کنڈیشنز میں افادیت ثابت کرتے ہوئے 6وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان سے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنر بین ڈکٹ26 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، لیوک پراکٹر (1) حارث سہیل کے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔

لنچ بریک پر کپتان روب نیوٹن35 اور رچرڈ لیوی31 رنز بنا کر کریز پر موجود اور نارتھمپٹن شائر کا اسکور2 وکٹ پر88تھا، وقفے کے بعد شاداب خان کی گھومتی گیندوں نے میزبان بیٹسمینوں کو خاصا پریشان کیا، لیگ اسپنر نے رچرڈ لیوی کو 31 پر ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد روب نیوٹن (35) کو سرفراز احمد کا کیچ بنوا دیا، شاداب نے ہی جوش کوب (7) کی بیلز فضا میں بکھیر کر 132 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو پانچویں وکٹ دلائی۔

لیگ اسپنر نے روب کیوگ کو کھاتہ کھولنے سے قبل ہی ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کی، شاداب کی مسلسل 4 وکٹوں کے بعد اگلا شکار پیسر راحت علی کے حصے میں آیا۔ انھوں نے اسٹیون کرک (10) کو فہیم اشرف کا کیچ بنوا دیا، 44 ویں اوور میں ساتویں وکٹ 168 کے مجموعی اسکور پر گری۔

اس موقع پر توقع تھی کہ میزبان ٹیم کی بساط جلد لپیٹ دی جائے گی لیکن ایڈم روسنگٹن کا ریکارڈو ویسکو نیسلوز نے بھرپور ساتھ دیتے ہوئے25 اوورز تک پاکستانی بولرز کو وکٹ کیلیے ترسایا، دونوں کے درمیان80رنز کی شراکت سے ٹوٹل 248 تک پہنچ گیا، اس دوران راحت علی، محمد عامر، فہیم اشرف، محمد عباس، حارث سہیل سمیت تمام بولرز نے ہر ممکن حربہ آزمایا لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

بالآخر صبر آزما انتظار کا خاتمہ شاداب نے کیا، انھوں نے ریکارڈو کو بولڈ کرکے اننگز30 پر تمام کردی، ٹیل اینڈر کی مزاحمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے 72 گیندیں کھیلیں، 107 منٹ تک کریز پر رہے اور اس دوران صرف ایک چوکا لگایا، شاداب خان نے ایڈم راسنگٹن کی سنچری کا خواب بھی پورا نہیں ہونے دیا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے آگے نکل کر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اسٹمپنگ کا موقع فراہم کر دیا، کپتان نے کوئی غلطی نہیں کی، راسنگٹن نے 135 گیندوں پر 90 رنز بنائے،بریٹ ہٹن(8)کو حارث سہیل نے بولڈ کردیا،گیرتھ ویڈ(1)پر رن آؤٹ رہے،نارتھمپٹن شائر کی اننگز 259پر تمام ہوئی۔

شاداب خان نے انگلش کنڈیشنز میں اپنی افادیت ثابت کرتے ہوئے19اوورز میں 77رنز دے کر 6شکار کیے، راحت علی2 اور حارث سہیل ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے،محمد عامر، محمد عباس اور فہیم اشرف وکٹ کو ترستے رہے۔

جواب میں پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے6رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا،اظہر علی اور امام الحق 3،3رنز کے ساتھ ہفتے کودوبارہ کریز پر آئیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IfUKq8
https://ift.tt/2JRPJBo

Post a Comment

0 Comments