اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010میں ملوث ہوکر5سالہ پابندی کا شکار ہونے سے قبل محمد عامر کی بولنگ نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا تھا،انڈر19پیسر کو وسیم اکرم کا متبادل قرار دیا جا رہا تھا،مگر وہ واپسی کے بعدکارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھ پائے۔
بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی کینٹربری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ محمد عامر کو مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم بیک کے بعد پیسر کا ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی5سال بعد واپسی ہوئی۔
محمد عامر کو اٹیک کا سالار کہا جاتا ہے، میں بطور بولنگ کوچ ان سے زیادہ توقعات رکھتا ہوں، انھیں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا، وہ ہمارے ٹاپ بولر اور امید ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں امیدوں پر پورا اتریںگے۔
ایک سوال پر اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز، پچز کا مزاج اور گراؤنڈزمہمان ٹیموں کیلیے مشکل ثابت ہوتے ہیں،البتہ ہمارے نوجوان کرکٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اظہر محمود نے بتایا کہ کینٹ کیخلاف میچ میں بیٹنگ لائن کو مشکلات ہوئیں،امام الحق نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ان کی تکنیک پر کام کیا جس کے فوائد نظر آنے لگے ہیں، نوجوان اوپنر فرنٹ اور بیک فٹ دونوں پر پُراعتماد نظر آئے ہیں۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ فخرزمان سمیت کئی نوجوان بیٹسمین چیمپئنز ٹرافی میں اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،ٹیسٹ میچز میں آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، حسن علی اور شاداب خان کا طویل فارمیٹ میں تجربہ کم لیکن دونوں انتہائی باصلاحیت ہیں۔
اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ یونٹ حریف بیٹنگ کے دفاع میں شگاف ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماضی کی طرح اس بار بھی گرین کیپس فیورٹ نہیں لیکن حیران کن کارکردگی پیش کرسکتے ہیں۔
from کھیل https://ift.tt/2joa2ep
https://ift.tt/2FCvIfB

0 Comments