تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین میں مزدوروں کودیےگئے حقوق کوحقیقت بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مزدوروں کوحقوق، عزت دینے کے پی ٹی آئی کےعزم کو دہراتا ہوں، کوئی ملک مزدوروں کے حقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔
میں آج ایک مرتبہ پھر اپنے محنت کشوں کے حقوق اور انکے وقار کے تحفظ کے عزم کااعادہ کرتا ہوں کہ آئین پاکستان کے تحت دستیاب حقوق انہیں واقعتاً میسر آئیں۔ دنیا کی کوئی بھی قوم اپنے مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیر ترقی کی منزل نہیں پاسکتی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2018
خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزدوروں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا کردارکلیدی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KqAL6p
https://ift.tt/2jks5lW
0 Comments