ایپل کے حصص کی مالیت بلند ترین سطح پر ۔ایپل اب ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کے قریب

ایپل کے حصص کی مالیت بلند ترین سطح پر ۔ایپل اب ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کے قریب
اس وقت ایپل کی مالیت 931 ارب ڈالر اور ایمزون کی مالیت 765 ارب ڈالر ہے

وارن بفٹ کی ایس ای سی فائلنگ سے پتا چلا ہے کہ انہوں نے پچھلی سہ ماہی میں ایپل کے 75 ملین حصص خریدے تھے ۔ایپل کے حصص اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔

کمپنی کے حصص کی مالیت 13 فیصد بڑھ کر 184.25 ڈالر ہوگئی ہے۔ وارن بفٹ کے ایپل میں 240.3 ملین حصص ہیں۔ ایک ہفتے میں وارن بفٹ کے حصص کی مالیت ہی 1.4 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔

ایپل نے اس ہفتے اپنے معاشی سال کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کو اندازوں سے بڑھ کر آمدن ہوئی ہے۔

ایپل کی آمدن اور حصص کی مالیت بڑھنے سے کمپنی پہلی ٹریلین ڈالر پبلک لمیٹڈ کمپنی بننے کے ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے۔

1 اپریل 1976 کو قائم ہونے والی کمپنی ایپل کی مالیت اس وقت 931 ارب ڈالر ہے۔

کچھ عرصہ پہلے تک ماہرین کا اندازہ تھا کہ ایمزون ایپل کو شکست دے کر پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن جائے گی (تفصیلات اس صفحے پر )۔اس سے پہلے ماہرین کا یہ بھی خیال تھا کہ مائیکروسافٹ پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن سکتی ہے(تفصیلات اس صفحے پر )۔اس وقت ایمزون کی مالیت 765 ارب ڈالر ہے۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2IkoNND
https://ift.tt/2wnuDJ1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے