بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پی پی پی کی زہرافشانی پر حیران نہیں ہونا چاہیے، آفاق احمد

پی پی پی کی زہرافشانی پر حیران نہیں ہونا چاہیے، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زہرافشانی پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ مہاجروں کی جماعت ہوہی نہیں سکتی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آج شہر کے لوگوں کا خیال آیا ہے؟ اس وقت کوئی جماعت نہیں بولی جب یہاں لوگ مارے جارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو بچانے کیلئے جانیں قربان کی گئی تھیں، پیپلز پارٹی نے زہر افشانی کی تو ان کی فطرت تھی۔

آفاق احمد نے کہا کہ مردم شماری میں ایک کروڑ آبادی غائب کردی گئی، شہری علاقوں میں آبادی کم نہیں ہوتی، یہاں آبادی کم کیسے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کا نام ووٹنگ لسٹ میں ہے اس کا نام مردم شماری میں بھی ہونا چاہئے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2FP5yGu

Post a Comment

0 Comments