سگریٹ نوشی کی بری لت انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اس حوالے سے طبی ماہرین کئی تحقیقات اور تصاویر شائع کرچکے تاہم امریکا سے تعلق رکھنے والی شعبہ طب سے وابستہ خاتون نے سگریٹ پینے کے نقصانات اور اس سے ہونے والے اثرات سے متعلق اہم ویڈیو زبنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سگریٹ نوشی کے نقصانات سے متعلق کئی تحقیقات سامنے آچکی ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق ہرسال 70 لاکھ سے زائد افراد سگریٹ پینے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ لاکھوں ایسے افراد ہیں جنہیں سرطان، دمہ جیسی موذی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں۔
ماہرینِ صحت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اس بری لت سے محفوظ رہنے کے لیے متنبہ کرتے چلے آرہے ہیں تاہم حیران کُن طور پر ہر سال سگریٹ پینے والے افراد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکی ریاست شمالی کیرلائنا سے تعلق رکھنے والی نرس امینڈا ایلر نے سگریٹ نوشی کرنے اور نہ کرنے والوں کے لیے سبق آموز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کی جو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، ویڈیوز کو دیکھنے والے صارفین اپنے پیاروں کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سیاہ پھیپھڑے میں آکسیجن بھرے گئی تو وہ اسے جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم تھا اور ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا تھا جبکہ سرخی مائل آکسیجن کو نہ صرف جذب کرراہے بلکہ مکمل طریقے سے پھیل بھی رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rlfp1u
https://ift.tt/2FFxCfz
0 Comments