بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدہ ہوگئی، وزراء مستعفی

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدہ ہوگئی، وزراء مستعفی
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہوگئی جس کے بعد اس کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سراج الحق سے ملاقات کرکے حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔
پشاورمیں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، اچھی شراکت اقتدار کے بعد الگ ہو رہے ہیں، دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا، میرٹ کا قیام ہمارا مشترکہ ایجنڈا تھا، عوامی مفاد سب سے مقدم ہے، عوامی مفاد کے لیے آئندہ بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2w8QDr9

Post a Comment

0 Comments