بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستانی طالبہ کا امریکا میں اعزاز، ایمرجنگ ایوارڈ دانیہ حسن نے اپنے نام کرلیا

پاکستانی طالبہ کا امریکا میں اعزاز
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جانے والا ینگ لیڈر ایمرجنگ ایوارڈ 2018 پاکستان کی 18 سالہ طالبہ نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایمرجنگ ایوارڈ دنیا بھر سے صرف دس نوجوانوں کو دیا گیا ہے، پاکستان سے دانیہ حسن نے ایمرجنگ ینگ لیڈر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی وزارات خارجہ کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ شعبہ تعلیم میں پیدا ہونے والی سماجی تبدیلیوں کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر دیا گیا ہے۔

امریکا میں ینگ ایمرجنگ لیڈر ایوارڈ کی تقریب کے دوران پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے شرکت کی، اس موقع پر پاک امریکا بزنس کونسل کے ممبران و دیگر افراد بھی شریک تھے۔

پاکستان کی 18 سالہ دانیہ حسن کے علاوہ ینگ ایمرجنگ ایوارڈ جیتنے والے دیگر فاتحین کا تعلق عراق، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، لتھوینیا، ناروے، جنوبی افریقہ، پاناما اور تاجکستان سے ہے۔

تمام فاتحین کو ایوارڈ دینے کی تقریب گذشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ہوگی۔ یہ تمام طلبا وزارت خارجہ ہی کی جانب سے شروع کیے گئے ایک تربیتی پروگرام کے لیے پہلے سے امریکا میں موجود تھے۔

پروگرام کے تحت ان طلبا کو مختلف امریکی شہروں کا دورہ کروایا گیا اور ان کی قابلیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 18 سالہ طالبہ دانیہ حسن 2 سال قبل امریکا کے تعلیمی ادارے جون ہاپکنس سے وظیفہ حاصل کرچکی ہیں جہاں سے واپسی کے بعد ’فن ٹو لرن‘ نامی ادارے کا آغاز کیا تھا۔

مذکورہ ادارہ پسماندہ علاقوں میں قائم اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے اور مختلف پروگرامز کے ذریعے بچوں کو مختلف تربیتیں فراہم کرتا ہے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2JQakWv

Post a Comment

0 Comments