اے ٹی سی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پردہشت گردی کا کیس بنایا گیا، مقدمےسے بریت پر خوش ہوں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی۔ نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا ، یہ ووٹ لے کرآتے ہیں مگرآمر سے بھی برا کام کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، یہ جب بھی دباؤ میں آتے ہیں تو اخلاقی طور پرنیچے گرجاتے ہیں، شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی، آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، سندھ میں راؤ انوارہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔
نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں جو لوگ ہیں ان کےخلاف ایکشن لیاہے، نیب جوکررہی ہے اس کوداد دیتا ہوں، اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا، ماضی میں نیب پٹواریوں اورسرکاری افسرکوپکڑتی تھی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2IfgL8G
0 Comments