
گزشتہ روز کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کے لئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی پر بلاول بھٹو زرداری بھی بول اٹھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کے لئے کوئی دوسری جگہ تلاش کریں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 8, 2018
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کے لئے یہ پیشکش کر رہا ہوں کیوں کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے جو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کو پیپلز پارٹی کے 14 بے گناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ شہید کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کو کہتا ہوں کہ جلسے کے لئے کوئی اور مقام تلاش کریں اور عمران خان کی پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت بھی دیں کیوں کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2wpWUPe
0 تبصرے