بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا

پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا
پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری جتندر ارجن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا۔

پاکستان نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بھارت کے 20 سالہ نوجوان جتندر ارجن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی شہری جتندر ارجن 2 اگست 2013 میں گھر والوں سے جھگڑے کے بعد راجستھان کے راستے غلطی سے پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوا تھا اور پھر اسے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔

سزا پوری ہونے کے باوجود کراچی کی جیل میں قید بھارتی شہری کا معاملہ جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر نے اس وقت کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے سامنے اٹھایا تھا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف بھارتی شہری کی رہائی کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بھارت کی جانب سے اپنے شہری کی تصدیق میں تاخیر کی وجہ سے جتندر ارجن کی جلد رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی شہری جتندر کو کسی کمزوری پر نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جا رہا ہے۔



from دنیا https://ift.tt/2w9Pmjs
پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا https://ift.tt/2KwBSSc

Post a Comment

0 Comments