ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔
پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے۔ ہاتھوں سے محروم لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔جیسیکا کوس نے 2012 میں پیٹرک نامی شہری سے شادی کی جو ان کے تائی کوانڈو انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ جیسیکا نے تائی کوانڈو میں 2 بلیک بیلٹ بھی حاصل کررکھے ہیں۔
بازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے۔ 30 سالہ لڑکی جیسیکا دنیا گھوم چکی ہے اور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں بنایا چاہئے۔ جیسیکا نے حالیہ دنوں ہی ایتھوپیا کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے معذور لوگوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تھی۔
from دنیا https://ift.tt/2jtviQ9
پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی https://ift.tt/2HQIeyc
0 Comments