بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
خواتین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواتین سے متعلق نازیبا استعمال کرنے کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔

شیریں مزاری کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے نام شامل کیے گئے تھے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اعتراض پر ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کے نام قرارداد سے نکال دیئے گئے۔

شیریں مزاری نے خواتین کے حوالے سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر فلور آف دی ہاؤس معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ قرارداد کے متن میں تبدیلی کے بعد خواتین کے حوالے سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی خواتین نے رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کے خلاف مظاہرہ بھی اور مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر ن لیگی رہنماء معافی مانگیں۔

تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں نے مریم نواز اور نواز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ پارٹی رہنماؤں کو خواتین کی تضحیک سے روکیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2KyjBE6

Post a Comment

0 Comments