خاتون نے غلطی سے اپنا پن کوڈ ٹپ کے طور پر درج کر کے 7700 ڈالر ٹپ دے دی

خاتون نے غلطی سے اپنا پن کوڈ ٹپ کے طور پر درج کر کے 7700 ڈالر ٹپ دے دی
ایک روسی خاتون نے زیورچ، سوئزرلینڈ میں کافی اور کیک کے لیے ادائیگی کرتے ہوئے ٹپ کی رقم درج کرتے ہوئے اپنا پن کوڈ ٹائپ کر دیا اور 7700 ڈالر کا نقصان کر لیا۔ اس خاتون نے غلطی سے 23.70 فرانک(23.76 امریکی ڈالر) کا بل ادا کرتے ہوئے 7709.70 فرانک(7732) ڈالر ٹپ دے دی۔

فروری میں 37 سالہ اولیساشیمکوا اور اس کے بیٹے نے زیورچ کے نزدیک دیتکون میں نیو پوائنٹ کیفے سے کافی اور کیک لیا۔

یہ اولیسا کی زندگی کی سب سے مہنگی کافی اور کیک تھا۔جب بل دینے کا وقت آیا تو اولیسا نے اپنے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی۔ ٹپ کی رقم ٹائپ کرتے ہوئے اولیسا نے غلطی سے اپنا پن کوڈ (7686) ٹائپ کر دیا، جس سے 23.70کی بجائے7709.70 فرانک کا بل ادا ہوگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اولیسا کو ایک ماہ تک اس کا پتا ہی نہیں چلا۔

ایک ماہ بعد جب کریڈٹ کارڈ کا بل آیا تو اولیسا بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔

اولیسا نے کریڈٹ کارڈ کمپنی کو فون کیا کہ اسے اس کی غلطی سے ادا شدہ رقم واپس مل جائے لیکن کمپنی نے معذرت کرلی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ فراڈ نہیں ہے ، اس لیے وہ اولیسا کی مدد نہیں کر سکتے۔اولیسا نے پولیس اسٹیشن فون کیا لیکن پولیس کا بھی کہنا تھا کہ یہ کوئی مجرمانہ کیس نہیں ہے۔تھک ہار کر اولیسا نے کیفے کے مالک سے رابطہ کیا اور اس سے غلطی سے ادا شدہ رقم واپس کرنے کا کہا۔

کیفے کے مالک نے کہا کہ وہ اولیسا کی رقم مارچ کے آخر میں واپس کر دے گا۔ اس کے بعد کیفے کے مالک نے اولیسا کا فون اٹھانا بند کر دیا اور کچھ دن بعد اولیسا کا کیفے کے مالک سے رابطہ بالکل ختم ہوگیا۔اولیسا کو بعد میں ایک اخبار کے ذریعے پتا چلا کہ کیفے کا مالک مارچ کے شروع میں دیوالیہ ہو چکا تھا اور اس نے کیفے بند کر دیا ہے۔

بے روزگار اولیسا کا کہنا ہے کہ اس رقم سے وہ فرانس میں چند مہینے آرام سے گزار سکتی ہے، اسی وجہ سے رقم کی واپسی اس کے لیے کافی بڑا مسئلہ ہے۔

اس حادثے کے بعد اولیسا نے سب سے پہلا کام اپنے کریڈٹ کارڈ کا پن کوڈ بدلنے کا کیا تھا۔



from تفریح https://ift.tt/2rsahK0
https://ift.tt/2ImwR0h

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے