
شمالی میانمار کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 14 کان کن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
شمالی میانمار میں واقع ایک گاؤں وائی کار میں واقع قیمتی پتھر جیڈ یا یشب کی ایک کان میں کام کرنے والے کان کن لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئے جس کے نتیجے میں 14 کان کن جانں بحق ہو گئے۔امدادی ادارے پانچ کان کنوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں نے ایک پہاڑی دیوار کو توڑ کر قیمتی پتھر جیڈ نکالنے کی کوشش کی لیکن پہاڑی دیوار کان کنوں پر گئی جس کی وجہ سے کئی کان کن ملبے تلے دب گئے۔
زخمی کان کنوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وائی کار کی کان میں 50 ہزار کان کن کام کر رہے ہیں۔
میانمار قیمتی پتھر جیڈ کی پیداوار کیلئے شہرت رکھتا ہے اور ہمسایہ ملک چین میں جیڈ کی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم بلین ڈالر کی اس صنعت میں کام کرنے والے کان کنوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
from دنیا https://ift.tt/2wi8g86
میانمار میں قیمتی پتھر کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 14 کان کن جاں بحق https://ift.tt/2IhsIL6
0 Comments