بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکی خاتون کی اووری سے 132 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا

امریکی خاتون کی اووری سے 132 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا
امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی 38 سالہ خاتون کے پیٹ سے 132 پاؤنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ خاتون کی اووری میں موجود ٹیومر 10 پاؤنڈ فی ہفتے کی رفتار سے نمو پا رہا تھا۔ خاتون کی جانب سے مختلف طریقہ ہائے علاج استعمال کرنے کی وجہ سے کافی وقت نکل گیا اور ٹیومر 132 پاؤنڈ تک جا پہنچا جسے 12 ماہر سرجنز کی ٹیم نے ڈین بری اسپتال میں پانچ گھنٹوں پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کر کے جسم سے علیحدہ کردیا۔

ماہر امراض نسواں اور ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر واگن اندیکیان نے بتایا کہ 60 کلو وزنی ٹیومر خاتون کے بائیں اووری سے شروع ہوا جس نے پھیلتے پھیلتے پورے پیٹ کا حصار کرلیا تھا جس کے باعث ہمیں بائیں اووری ( بیضہ دان) کے ساتھ ساتھ بائیں فیلوپین ٹیوب ( بیضہ نالی) اور صفاتی تہہ یعنی Peritoneal Tissue کو بھی جسم سے علیحدہ کردیا گیا۔

ڈاکٹر واگن اندیکیان نے مزید کہا کہ خواتین میں اووری اور رحم کے کینسر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ مانع حمل ادویات کا بے جا استعمال، موروثیت اور صفائی کا خیال نہ رکھنا ہے۔

اس موذی مرض کے بچاؤ کے لیے سب اہم ضرورت مرض سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے اور خواتین سے جڑی بیماریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا دوردراز علاقوں میں رہنے والی عام خواتین تک پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ اووری سے نکالی گئی سب سے وزنی رسولی اسٹینڈ فورڈ اسپتال میں 1991ء میں نکالی گئی تھی جس کا وزن 303ء پاؤنڈ تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FJss24
https://ift.tt/2KESPK7

Post a Comment

0 Comments