بیجنگ : چین کے صوبے میزہی کے میڈل اسکول میں چاقو بردار شخس کا طالب علموں پر حملہ، 9 بچے ہلاک جبکہ 10 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے. پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی علاقے میں جمعے کے روز انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چاقو بردار شخص نے اسکول میں گھس کر طالب علموں پر خنجر سے حملہ کردیا۔ چاقو زنی کی واقعے نے ملک بھر کی فضا کو سوگوار کردیا۔
چاقو زنی کا واقعہ چین کے صوبے شانزی کے علاقے میزہی میں واقع میڈل اسکول میں شام 6 بجے کے وقت پیش آیا، جب حملہ آور نے اسکول میں زیر تعلیم بچوں پر خنجر سے وار کرنا شروع کردیئے۔
میزہی کاؤنٹی پبلک سیکیورٹی بیورو کا کہنا تھا کہ 28 سالہ حملہ آور کر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے تیز دار خنجر بھی برآمد کرلیا ہے۔
پبلک سیکیورٹی بیورو کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسکول کے بچوں پر دشمنی میں حملہ کیا تھا، چاقو زنی کی واقعے میں میڈل اسکول کے 7 طالب علم ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 15 سال درمیان ہے، جبکہ زخمی طالب علموں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
کاؤنٹی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور زاؤزیشان گاؤں کا رہائشی ہے جس کی شناخت زاؤ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے دوران حراست انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھی متاثرہ اسکول کا طالب علم تھا اور دشمنی کی وجہ سے اپنی کلاس کے دیگر طالب علموں سے نفرت کرتا تھا۔ اس لیے خنجر کے ذریعے اسکول کے طالب علموں کو قتل کرنے کے فیصلہ کیا‘۔
چین کے نشریاتی ادارے نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی ویب سایٹ پر شائع کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے میدان میں بچوں کے نعشیں پڑی ہوئی ہیں اور ایک شخص پولیس پولیس چیخ رہا ہے، حادثے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے حملہ آور کر گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ چین میں چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے غیر معمولی نہیں ہیں، اس کے قبل بھی ایسے دردناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
رواں سال فروری میں چین کے شہر بیجنگ میں واقع شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے خاتون کو ہلاک جبکہ 12 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں چین جنوبی شہر شینزِن میں چاقو بردار شخص کے حملے میں سپر مارکیٹ میں موجود دو لوگ قتل جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
سنہ 2017 میں بھی ایک شخص نے چین کے شہر کنڈر گارڈن میں چاقو سے حملہ کرکے 11 بچوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔
چین میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کر گذشتہ چند ماہ مسلسل حملوں کے بعد چینی حکام میں اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 طلبہ ہلاک، 10 سے زائد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Kks3GR
0 Comments