افغان صوبے بلخ میں امریکی فورسز کے فضائی حملوں میں 35 طالبان ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
افغان فوجی حکام کے مطابق امریکی فضائی حملے افغان کمانڈوز کی مدد سے ضلع چہار بولک میں کیے گئے، بمباری 40 منٹ تک جاری رہی۔
افغان خبررساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق فضائی حملوں میں ارزنکار گاؤں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کا اسلحہ بارود بھی تباہ ہوا۔
بلخ میں 209 شاہین ملٹری کور کے ترجمان محمد حنیف ریزائی نے بتایا کہ امریکی فضائی حملے زمین پر موجود افغان کمانڈوز کو اعتماد میں لے کر کیے گئے اور فضائی حملوں کے بعد کمانڈوز نے طالبان کے زیر قبضہ گاؤں کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔
ترجمان کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس بلخ کے گورنر محمد اسحاق راہ گذر اور سابق گورنر عطاء محمد نور نے بھی حصہ لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jg6quM
https://ift.tt/2Hz34lo
0 Comments